دم قدم سے

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - بدولت، طفیل یا ذات سے، وجہ سے۔  اے خوشا زندگی کہ پہلوِ شوق دوست کے دم قدم سے ہے آباد      ( ١٩٥٧ء، یاس یگانہ، گنجینہ، ٣٣ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اسم جامد 'دم' کے ساتھ عربی سے اسم 'قدم' اور سنسکرت سے ماخوذ حرف جار 'سے' لگا کر مرکب بنایا گیا ہے۔